اسلام آباد، اگست 21(ٹی این ایس ): وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکانام ای سی ایل میں ڈالاجائےگا،ان کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار، حسن اور حسین مفرور ہیں،اسحاق ڈار و دیگر قانون کے سامنے پیش ہوں اور مقدمات کاسامناکریں،ان کا کہناتھا کہ حسن اورحسین نوازکوواپس لانے کیلئے اقدامات کریں گے،ایون فیلڈپراپرٹیز پاکستان کی ملکیت ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے کہا کہ ”بلاشبہ وزیراعظم کے خطاب بہت اچھا تھا کیا آپ اپنے دعوؤں پرعمل کر پائیں گے“ کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ آپ بھی یہاں ہیں اور ہم بھی یہاں ہیں آپ دیکھ لیں گے ،عوام کی سہولت کیلئے پالیسی پر عملد رآمد کرائیں گے ۔