چیف جسٹس کی طرف سے چیئرمین نیب کی چیمبر میں طلبی اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالے جانے پر سرزنش

 
0
386

ہرآدمی کوچورسمجھ کرپگڑیاں نہ اچھالی جائیں: چیف جسٹس، نیب میں بھی کالی بھیڑیں موجودہیں: جسٹس اعجازالاحسن

اسلام آباد، اگست 21(ٹی این ایس ): چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو پیر کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا،چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغرحیدرکوبھی پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ نیب کوکوئی حق نہیں کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالے،کیانیب چاہتاہے بیرون ملک سے آنیوالاسرمایہ کارخوف سے بھاگ جائے؟۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہرآدمی کوچورسمجھ کرپگڑیاں نہ اچھالی جائیں،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں بھی کالی بھیڑیں موجودہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پہلے نیب کی عدلیہ میں کوئی عزت نہیں تھی،اب نیب کی عدالتوں میں بھی عزت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی طلبی کے معاملے کوتوخفیہ ہوناچاہئے،جرم ثابت ہوئے بغیرنیب کیسے کسی کومجرم کہہ سکتاہے،پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر نے کہا کہ نیب میں بھی خوداحتسابی کاعمل جاری ہے۔