پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو اسٹیبلشمنٹ ساتھ تھی مگر حکومت کے آخری تین سے چار ماہ میں وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔
کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم رہتے ہوئے بھی نیب پر میرا اختیار نہیں تھا، اگر کبھی ماضی کی طرح دوبارہ حکومت ملی تو اُسے قبول نہیں کروں گا۔