پاک بھارت افواج  اکٹھی امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں

 
0
407

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشقوں کا آغاز22تا29گست سے روس میں ہوگا

ماسکو، اگست 21(ٹی این ایس ): پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جمی برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے اور اب دونوں ملکوں کی فوجیں اکٹھی امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔امن مشقیں 22 سے29 اگست تک روس میں ہوں گی،امن مشقوں میں پہلی بارپاکستان اوربھارت کے فوجی دستے شریک ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت امن مشقوں کا آغاز22اگست سے روس میں ہوگا،، پاکستان کی جانب سے 80 فوجیوں پرمشتمل دستہ فوجی مشقوں میں شامل ہوگا،بھارت کی جانب سے تقریباّ 200فوجی امن مشقوں میں حصہ لیں گے، امن مشقوں میں چین کے دستے کی تعداد چھ سو سے زائد ہوگی،امن مشقوں میں 8 رکن ممالک کے تین ہزار فوجی شریک ہونگے،امن مشقوں میں پہلی بارپاکستان اوربھارت کے فوجی دستے شریک ہوں گے۔