پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں، شہباز حکومت کا پہلا امتحان

 
0
141

اسلام آباد 15 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا عوام کے لیے سبسڈی جاری رہے گی، یہ شہباز حکومت کا پہلا امتحان ہے جس کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 21 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوا دی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 83 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی، ذرائع

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر فل لیوی اور ٹیکس لگایا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 83 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جون تک منجمد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔