پی ٹی آئی کا کل کراچی میں مزار قائد پر جلسے کا اعلان

 
0
124

اسلام آباد 15 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور جلسے کے بعد کراچی میں بھی پاور شو دکھانے کے لیے تیار ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کل کراچی میں مزار قائد پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اب اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جلسے میں شریک ہونے والے افراد سے کی جانے والی خواہش سامنے آئی ہے۔

ٹوئٹر پر رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے جلسے سے متعلق ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ کل کراچی میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے کیونکہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لیے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لیے ہے۔

اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ کل کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم ساتھ لے کر آئیں۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں امپورٹڈ_حکومت_نامنظورکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔