قمر زمان چودھری شروع دن سے ہی متنازعہ رہے، اب ایسے شخص کو چیئرمین نیب بنایا جائے گا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو، خورشید شاہ

 
0
465

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری پہلے دن سے ہی متنازعہ رہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں چیئرمین نیب کے نام مشاورت کیلئے ملاقات کی،اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے جلد نیا نام دیا جائے گا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے نام کیلئے پی ٹی آئی اورایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے اس بار ایسے شخص کا نام چیئرمین نیب کیلئے دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کرے۔
انہوں نے کہا وزیراعظم سے کوئی شکوہ نہیں کیا،حکومت کو نئے چیئرمین نیب کیلئے جلد ایسا نام دیں گے جسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، خورشید شاہ نے کہا نئے چیئرمین کا ماضی صاف ہونا چاہیے، ملکی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، اس لیے اس کی ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنج نہ آے۔ انہوں نے کہا ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کرے۔ انہوں نے کہا چیئرمین نیب کی تقرری پر پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سے رابطہ کرلیا ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا چیئرمین نیب کیلئے متفقہ امیدوار نام ایک مشکل کام ہوتا ہے۔