فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 ارب 48 کروڑ روپے جاری

 
0
370

اسلام آباد ،دسمبر18(ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 6 ارب 48 کروڑ 22لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22ارب 99کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سی ڈی این ایس پروجیکٹ کے لئے 7کروڑ 93لاکھ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کے لئے 60 کروڑ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں صاف پانی کے لئے 20کروڑ،گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے لئے 3ارب 82کروڑ، گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20کروڑ، اسلام آباد آڈٹ ہائوس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 15کروڑ، پھول نگر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ، تھرپارکر میں 100میگاواٹ پاور پلانٹ کے لئے 30کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔