وزیر اعظم  کی کابینہ میں مشرف کابینہ کے ارکان کی تعداد ذیادہ ہے جو اٹھارویں ترمیم،صوبائی خودمختاری کیلئے کھلی دھمکی ہیں: رضا ربانی

 
0
366

تمام جمہوری قوتیں اکٹھی ہوجائیں،اپوزیشن کوچھوٹی چھوٹی باتوں پرایک دوسرے سے الجھنازیب نہیں دیتا، گھمبیرصورتحال کاادراک ہونا چاہیے: ردعمل

اسلام آباد، اگست 21(ٹی این ایس ): سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی رضا ربانی نے وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کو مشرف کابینہ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں مشرف کابینہ کے ارکان کی تعداد ذیادہ ہے ۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویزمشرف کے کچھ سابق رفقاکوبھی شامل کیا گیا ہے،مشرف کے سابق رفقااٹھارویں ترمیم،صوبائی خودمختاری کیلئے کھلی دھمکی ہے،مشرف کے سابق رفقاٹریڈ یونینزاورفریڈم آف پریس کیلئے ایک کھلی دھمکی ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں اکٹھی ہوجائیں،اپوزیشن کوچھوٹی چھوٹی باتوں پرایک دوسرے سے الجھنازیب نہیں دیتا،اپوزیشن جماعتوں کواس گھمبیرصورتحال کاادراک ہونا چاہیے،متحدہ اپوزیشن بہترین طریقے سے پارلیمنٹ کوواچ کرسکتی ہے۔