شہباز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی، ہوئےان کی جرات اور دلیری کو سلام پیش کیا گیا

 
0
399

مسلم لیگ ن کے قائد ، عظیم  فرزند ، قومی لیڈر ، تین دفعہ منتخب وزیراعظم  ، ایٹمی قوت کے بانی روشن پاکستان کے معمار سی پیک کے خالق پر امن پاکستان کے علمبردار کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں: ارکان کمیٹی

اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس):صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں پارتی کے سربراہ محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئےان کی جرات اور دلیری کو سلام پیش کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد ، عظیم  فرزند ، قومی لیڈر ، تین دفعہ منتخب وزیراعظم  ، ایٹمی قوت کے بانی روشن پاکستان کے معمار سی پیک کے خالق پر امن پاکستان کے علمبردار کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی ممبران نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اس شرم ناک رویے کی سوچ کو ایک منتخب وزیراعظم کی تذلیل  کرنے کے مترادف کرار دیا ۔ممبران نے تشویش کا اظہار کیا کہ جان بوجھ کر محمد نواز شریف کو آج نیب عدالت میں پیش کیا گیا جب ۱۵ ویں قومی اسمبلی حلف اٹھا رہی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران نگران وزیراعظم سے جو سابقہ چیف جسٹس رہ چکے ہیں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس توہین آمیز رویے کو بند کیا جائے ،نیب عدالت میں میڈیا کو رسائی دی جائے تاکہ میڈیا اصل حقائق عوام کے سامنے پیش کر سکے اور اگر یہ رویہ بند نہ ہوا تو مسلم لیگ ن پارلیمان کے باہر اور پارلیمان کے اندر بھرپور احتجاج کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی؛ جن منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی پر نتیجے کے حصول کے لیے دوران گنتی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کرائی گئیں  ہیں ان کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تمام جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی ارز جو پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اور امیدواروں پر کرائی گئیں  ہیں انھیں خارج کیا جائے۔

پارلیمانی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میڈیا پر لگی جبری سنسر شپ کو ختم کیا جائے اور انہیں پاکستان میں آزادی رائے کا آئینی حق دیا جائے۔