پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو صدرنامزد کر دیا

 
0
11214

اسلام آباد اگست 18(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے متعلق پہلے خبریں یہ آرہی تھیں کہ وہ نئی وفاقی کابینہ میں وزیر صحت ہوں گے تاہم اب پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے دعویٰ آیا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بننے جارہے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کے لیے نامزد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ صدرمملکت ممنون حسین کی مدت اگلے ماہ 8ستمبر کو مکمل ہورہی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247سے 91 ہزار 20 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔