پنجاب کے لیے تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

 
0
354

لاہور اگست18(ٹی این ایس) پنجاب کے لیے تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے امیدوار عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ سردار عثمان بزدار کا کو ئی بھی کریمنل ریکارڈ نہیں، ان کے خلاف کبھی کسی تھانے یا کسی جگہ کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کبھی کسی نے ان سے متعلق کوئی الزام عائد کرنے کے لئے کسی تھانے میں درخواست دی ہے ،سردار عثمان بزدار ایم اے ایل ایل بی ہیں ان کا پیشہ ایڈووکیٹ اور زمیندارہ ہے۔

عثمان بزدار کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، عثمان بزدار نے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 24 لاکھ رو پے مالیت کے 3 ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور50ہزار روپے کا فرنیچر ہے جب کہ ان کے چار بینکوں میں اکائونٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔