وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ویمن کرکٹرنداڈار کوٹی 20کی تیزترین ففٹی کا ایشین ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

 
0
365

لاہور مئی 24 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار کو ٹی20میں تیز ترین نصف سنچری کا ایشین ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20میچ میں ندا ڈار کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ندا ڈار نے 20گیندوں پرنصف سنچری سکور کر کے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ندا ڈار نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ندا ڈار جیسی باصلاحیت کھلاڑی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ہیں۔