کندھکوٹ: تعمیرہونےوالےروڈکاکام انتہائی ناقص ہونےکی وجہ سےعوامی شکایات پرمیونسپل کمیٹی کےچیئرمین نےکام بندکرادیا

 
0
244

تنگوانی، اپریل 18 (ٹی این ایس): کندھکوٹ شہر میں گرلز اسکول سےلیکرملک محلہ تک تعمیرہونےوالےروڈکاکام انتہائی ناقص ہونےکی وجہ سےعوامی شکایات پرمیونسپل کمیٹی کےچیئرمین راشدخان سندرانی کی جانب سےکام بندکروایاگیا
تفصیلات کےمطابق شہرمیں جانوروں کے اسپتال کےقریب گرلز اسکول سےلیکرملک محلہ تک گذشتہ روزٹھیکیداراورافسراں نےملکر کام شروع کیا اور بغیرصفائی کے محض رسم پوری کرنے کی خاطر سڑک کاکچھ حصہ بنایااور دوسرےروزبھی وہی کام ناقص انداز سے دہرانا شروع کردیا۔
شہریوں کی جانب سےسڑک کی ناقص تعمیرکی شکایت کی گئی جس پرمیونسپل کمیٹی کےچیئرمین میرراشدخان سندرانی نےاپنی ٹیم بھیج کرناقص کام کوبندکروادیا۔


ٹی این ایس کے رابطہ کرنےپرمیرراشدخان سندرانی نےبتایا کہ شہرکےاندرسب کام اب ناقص نہیں ہونےدینگےجواسٹیمیٹ ہےاسی مطابق کام کیاجائے گا ،یہ کام انتہائی خراب کیاگیاہےگزشتہ روزکابناہواروڈدوسرےروزاکھڑرہاہےایسے روڈکسی کام کےنہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہرکےاندرجوبھی ترقیاتی کام ہیں اور جس بھی ادارےکی جانب سےکرائےجائیں اسکی میونسپل کمیٹی خودنگرانی کریگی۔
دوسری جانب ذرائع سےمعلوم ہواہےکہ کندھکوٹ شہرسمیت پورےضلع میں سندھ حکومت کی جانب سےمختلف محکمات میں سڑکوں،عمارات،پبلک ہیلتھ اورایجوکیشن ورکس سمیت کئی شعبوں میں کروڑوں روپے کےفنڈس جاری کئےگئےہیں پرافسراں اوربااثرٹھیکیداروں نےجاری کام ادھورے چھوڑ دئےاور ناقص ہونےکی وجہ سےایک سال کےاندرخستہ ہوجاتے ہیں۔عوامی حلقے کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کوچاہیئے کہ اسکا نوٹس لیکرکرپشن کرنےوالے ٹھیکیداروں اورافسران کےخلاف سخت کاروائی کرکےلوٹی ہوئی قومی خزانےکی رقم واپس کرواکردوبارہ یہ ترقیاتی کام معیار کے مطابق کرائے۔