کندھکوٹ ضلع کےمیں سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلہ کی مہم کےتحت سماجی ادارےسرسوکی جانب سےڈپٹی کمشنرآفیس سے لیکرپریس کلب تک آگہی ریلی

 
0
225

تنگوانی، اپریل 18 (ٹی این ایس): کندھکوٹ ضلع کےاندرسرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلہ مہم کےحوالےسےسماجی ادارےسرسوکی جانب سےڈپٹی کمشنرآفیس سے لیکرپریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ضلع کونسل کےوائس چیئرمین انجنیئرنویدخان گولو،محکمہ تعلیم کےافسران عملداروں سمیت مختلف سول سوسائیٹی کےنمائندوں نےشرکت کی۔ ریلی میں شریک لوگوں نےہاتھوں میں بینرزاورپلی کارڈاٹھا رکھے تھے۔شہرکےمختلف راستوں سےہوتےہوئےگھنٹہ گھر چوک پہہنچنے پرریلی میں شامل رہنماءضلع وائس چیئرمین نویدخان گولو،محکمہ تعلیم کےعملدارجھانگیربنگلانی،میڈم شمائلہ،نعمت اللہ شیخ،آپارشیدہ کھوسو،احمدخان،گل منگی،سرفرازچنہ اوردیگرنےخطاب کرتےہوئےکہاکہ تعلیم ہرانسان کا بنادی حق اور زیورہے انھوں نے کہا کہ سندھ کےاندرتعلیم کامعیاربہت خراب رہاہےسندھ حکومت نے اگرچہ اسمیں کچھ بہتری پیدا کی ہےتاہم سرکاری اسکولوں میں تعلیم کےماحول کوہم ساتھ ملکربہتربناسکتےہیں۔
انھوں نے کہا کہ ماہ رواں میں تعلیم کاسال شروع ہورتاہے اس موقع پر جوبچےاسکول میں داخل نہیں ہیں انکوفوراًداخل کرواکرہم اپناقومی فریضہ پوراکرسکیں۔