کندھ کوٹ :محکمہ قانون کے ملازمین کا مطالبات کی منظوری کے لئے دوسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

 
0
262

تنگوانی، اپریل 18 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ میں محکمہ قانون کے ملازمین نے آزادی اور مطالبات کی منظوری کے لئے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کی بلڈنگ میں دوسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔شبیر مری،عبدالفتح چانڈیو،عباس سومرو،واجد ملک اور راجیش کمارسمیت و دیگر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ملازمین نے کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے تک کام چھوڑ کر احتجاج جاری رکھیں گے۔