بنوں: پٹوار سرکل سیملہ سکندر کے لوگوں کا  ان کے علاقہ کو  حلقہ پی کے 90 سے نکال کر 87 میں شامل کئے جانے پر احتجاج

 
0
583

بنوں، اپریل  18 (ٹی این ایس):  پٹوار سرکل سیملہ سکندر کے لوگوں نے  ان کے علاقہ کو  حلقہ پی کے 90 سے نکال کر 87 میں شامل کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئےمتنبہ کیا ہے کہ وہ  اس کے خلاف  سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مظاہرین  کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی شخصیت کی ایماء پر پٹوار سرکل سلیمہ سکندر خیل حلقہ پی کے 90 سے نکال کر 87 میں شامل کیا گیا ہے ۔

انھوں نے ردوبدل کو کسی صورت تسلیم نہ کرنے کا عزم  کرتے ہوئے کہا کہ  یہ 13 ہزار گھرانوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔

مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ پٹوار سرکل سلیمہ سکندر خیل کو پی کے 90 میں شامل نہ کیاگیاتو احتجاج اور روڈ بلاک سے گریز نہیں کیا جائے گا۔