راولپنڈی : SHO وارث خان پولیس کی زیرنگرانی شہزاد شاہ ASI کی دبنگ کاروائی،

 
0
1590

راولپنڈی 23 جون 2022 (ٹی این ایس): 2 منشیات فروش گرفتار، عالم طارق سے 01کلو 350گرام چرس برآمد جبکہ خاتون منشیات سے 250 گرام چرس برآمد ، تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ھدایت پر وارث خان پولیس اے ایس آئی شہزاد شاہ نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے ملزم عالم طارق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 01کلو 350گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں خاتون منشیات فروش زھرا بی بی کو گرفتار کر کے ملزمہ کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمے درج کر لئے ،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا