سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے عہدیداران کا سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔

 
0
110

اسلام آباد 23 جون 2022 (ٹی این ایس): سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی والدہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی رضائے الہیٰ سے وفات پاگئیں،اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی محمد صابر،سردار محمد آصف،مرزاسعید اختر،علی اصغر مانی بٹ،چوہدری زاہد احمد،اسد محمود،محمد سرفراز ملک،زاہد حسین بھٹی،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،راجہ غلام مرتضیٰ سمیت سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔