رانا تنویر کی عمران خان کو شادی کی مبارکباد

 
0
571

اسلام آباد جنوری 7(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا تنویر نے عمران خان کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن تک وہ ایک اورشادی کریں گے۔رہنما ن لیگ نے رانا تنویر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت 2018 میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔پی ٹی آئی اور پی پی پی اپنی صوبائی حکومتیں ختم کرنا چاہتی ہیں تو آگے بڑھیں، پہلے بھی دھرنے، لاک ڈاؤن ہوئے وہ لوگ بھی وزرا کے استعفے لینا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں شہبازشریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ٗ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔