عمران خان کا حق ہے ٗپہلے انگریز پھر پاکستانی اور اب روحانی ٗاللہ انہیں اچھی اہلیہ دے ٗ شاہی سید

 
0
303

حیدر آباد جنوری 7(ٹی این ایس)عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شادی عمران خان کا حق ہے،عمران خان خود چاہتے ہیں ٗپہلے انگریز پھر پاکستانی اور اب روحانی ،اللہ انہیں اچھی اہلیہ دے۔پارٹی رہنما داؤد خان کے انتقال پر تعزیت کے بعد پارٹی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ روحانی شخصیت پر ایسی نظر رکھنا بہتر نہیں ہے، ملک میں جاری محاذ آرائی کسی کے حق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی بدقسمتی ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف بیان دے رہا ہے، ایسے میں حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے کیونکہ خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔شاہی سید نے کہاکہ عمران خان کا فوری انتخابات کا بیان غیرجمہوری ہے،خیبرپختونخواہ میں بہتری صرف سوشل میڈیا پر دکھائی جارہی ہے۔