غیرجمہوری اقدام نہ کریں ٗ جمہوریت ڈیل ریل ہو سکتی ہے ٗعبد القادر بلوچ

 
0
479

کوئٹہ جنوری 7(ٹی این ایس)وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کسی بھی ایسے غیر جمہوری ا قدام سے گریز کیا جائے جس سے جمہوریت کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ ہو۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی۔ملاقات میں عبدالقادر بلوچ نے انہیں اپنی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے بعد کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری اداروں کو جمہوری انداز میں چلانے کی خواہاں ہے ٗجمہوریت کی بقاء اور ملک کی موجودہ صورتحال کے مطابق ہمیں آپس کے اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے صوبائی وزراء سردار اسلم بزنجو، نواب محمد خان شاہوانی، رحمت صالح بلوچ اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی نے بھی ملاقات کی جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماو صوبائی وزیر نواب ایاز خان جوگیزئی نے بھی وزیراعلیٰ سے ملے۔اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیاگیا کہ کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی ذاتی مفاد کو جمہوری عمل پر ترجیح دیں گے ۔