اسلام آباد(ٹی این ایس) وفاقی حکومت کا فیصلہ ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ سکیل 19 کے تین آفیسران کے سی ڈی اے بورڈ ممبران کا باضابط نوٹیفکیشن

 
0
80

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی طرف سے سی ڈی اے بورڈ میں تقرری کی منظوری دیے جانے والے تین ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی گریڈ 19 کی افسرمس سعدیہ حیدر کو ممبر پلاننگ سی ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے ،اس سے قبل وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور ڈپٹی سیکرٹری خدمات سرانجام دےرہی تھیں ۔علاوہ ازیں پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس گروپ کے افسر شہزاد خلیل کو ممبرانوائرمنٹ سی ڈی اے تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ،ان کی خدمات ڈیپوٹیشن بیسز پر سی ڈی اے کے سپرد کی گئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کام کررہے سینئر افسر محمد خالد کو ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ میں تین نئے ممبران کی تقرری کی منظوری دی تھی ۔