راولپنڈی اپریل 04 (ٹی این ایس): بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی پر بھی پارٹی میں دھڑے بندی برقرار،پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (ناہیدخان گروپ) کے ابن رضوی ،ملک مظہر ،گلتاسب خان نے کارکنوں کے ہمراہ جناح پارک میں حاضری دی اور پرانی جیل کے پھانسی گھاٹ کی جگہ پر پھول کی پتیاں نچھاور کرکے فاتحہ خوانی کی ۔بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کے مطا بق کارکنوں کو متحد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔