موت سے قبل عامرلیاقت کے کمرے سے کس قسم کی آوازیں آرہی تھیں ؟ملازم کاتہلکہ خیز انکشاف

 
0
99

کراچی 09 جون 2022 (ٹی این ایس): معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق عامرلیاقت حسین اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ وہ کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں رہائش پزیر تھے۔انہیں فوری طور پرکراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے تصدیق کی کہ عامرلیاقت انتقال کرچکے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جب وہ اطلاع پرعامرلیاقت کے گھرمیں داخل ہوئے تو اندر ایک ڈرائیورموجود تھا جبکہ جنریٹربھی چل رہا تھا،ڈاکٹرعامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے اس حوالے سےبتایاکہ عامر لیاقت حسین اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے، گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھےجس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے 15 پر عامر لیاقت کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔ملازم جاوید نے بتایا کہ گزشتہ شب عامر لیاقت نے سینے میں درد کی شکایت بھی کی تھی جس پر انہیں اسپتال چلنے کا کہا گیا تاہم انہوں نے انکار کردیا اور پھر صبح ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی۔