قومی پرچم میں غیر ملکی خاتون کے رقص کی وڈیو کا معاملہ، نیب چئیرمین نے  نوٹس لیکر پی آئی اے کے حکام سے وضاحت طلب کر لی

 
0
737

ویڈیوسےکوئی تعلق نہیں،تحقیقات کررہےہیں: پی آئی اے

اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس):قومی پرچم میں غیر ملکی خاتون کے رقص کی وڈیو پر چیئرمین نیب جاویداقبال نے پی آئی اےکےسی ای اوکےاختیارات کےناجائزاستعمال کانوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے حکام سے جواب طلب کر لیا

‎‏ چیئرمین نیب  نے نوٹس میں پوچھا ہے کہ غیرملکی خاتون قومی پرچم کی بےحرمتی کرتےہوئےرن وےاورجہازتک کیسےپہنچی ‏پرچم کی بےحرمتی میں معاونت کرنےوالےذمہ داران کےخلاف کارروائی کریں ‏قومی پرچم کی بےحرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی ‏پی آئی اےکےچیف ایگزیکٹواورمتعلقہ حکام کےخلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

دوسری طرف معاملہ  پر پی آئی اے نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوپی آئی اےکےفیس بک  پیج پرشیئرکی گئی تھی جسےڈیلیٹ کردیاگیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ غیرملکی خاتون کی سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالی ویڈیوسےکوئی تعلق نہیں ‏سوشل میڈیاپروائرل ویڈیوکی مزیدتحقیقات کررہےہیں۔