الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ،عدالت سے بڑی خبر

 
0
103

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔
وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے نمائندگان عدالت میں پیش ہوئے،
نمائندہ وزارت داخلہ نے موقف اپنایا کہ عدالت کی ڈائریکشن تھی کہ الطاف حسین کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کریں،
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہدایات جاری کی تھیں،
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سول رائٹس اور کریمنل کیس دو الگ چیزیں ہیں،
سیکرٹری داخلہ کو وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدائت کی ۔