ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے دادو پہنچ گئیں

 
0
119

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی وزیر صحت عذرا پیچوہو اور وزیر تعلیم سردار شاہ کے ہمراہ سیلاب علاقوں کا دورہ کرنے دادو پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے جوہی کے علاقے چھاندان پہنچ گئی ہیں، ملالہ کے ہمراہ زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ بھی موجود ہیں۔
ملالہ یوسف زئی اور ضیا الدین یوسف زئی کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کا مقصد متاثرین کی مدد کرنا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ملالہ کے دورے سے سندھ میں انسانی کرائسز کی آواز عالمی سطح تک پہنچے گی۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملالا یوسف زئی کے سیلاب زدہ دورے کو سراہا، وہ شام میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کریں گے۔