طیب اردگان کا شہباز شریف کو فون،انتخابات میں دوسری بڑی اور پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر کامیاب ہونے پر بھی مبارکباد دی

 
0
343

لاہور،جولائی 31 (ٹی این ایس): ترکی کے صدر طیب اردگان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو انتخابات میں دوسری بڑی پارٹی کے طور پر کامیاب ہونے پر  ٹیلی فون پر مبارکباد دی .  انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں بڑی پارٹی کے طور پر کامیاب ہونے پر بھی مبارکباد دی. طیب اردگان نے میاں شہباز شریف کو کہا کہ آپ کے ساتھ ترکی کا,تعاون جاری رہے گا. پاکستان اور ترکی برادرانہ ممالک ہیں اور آپ نے اس,رشتہ کو مضبوط کرنے میں.کلیدی کردار ادا کیا ہے .

میاں شہباز شریف نے ترکی کے صدر طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے کئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی . طیب اردگان نے شہباز شریف سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی خرابی صحت کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کیا. انہوں نے کہا میری دعا ہے کہ نوازشریف جلد از جلد صحت یاب ہوں . طیب اردگان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔