تحریک انصاف ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف  پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 
0
305

لاہور اکتو بر2(ٹی این ایس): تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف  پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے،قرارداد میں قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے، عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا ایک اور تحفہ دیا گیا ہے، بجلی، ٹماٹر، پیاز، سبزیوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں بھی اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا۔