مجھے کیوں روکا مجھے کیوں نکالا کی اگلی قسط ہے ٗبابر اعوان

 
0
429

اسلام آباد اکتوبر 2 (ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ مجھے کیوں روکا مجھے کیوں نکالا کی اگلی قسط ہے،کسی کو احتساب عدالت جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔پیر کو بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ کہیں کسی کو احتساب عدالت جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔روکنا ہے تو کاروائی کو ان کو کیمر ہ قرار دینا ہوگا،احتساب عدالت کی کاروائی ان کیمر ہ نہیں ہے، قانون کے تحت اکیلئے ملزم کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا،کیا احسن اقبال احتساب عدالت سیکیورٹی کی صورتحال دیکھنے گئے تھے،ان سب چیزوں کا مقصد ہے کہ ٹرائل نہ ہوسکے ٗمجھے کیوں نکال کی اگلی قسط ہے۔