احسن اقبال جیسے بے بس وزیر داخلہ کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے ٗشاہ محمود قریشی

 
0
370

اسلام آباد اکتوبر 2 (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احسن اقبال جیسے بے بس وزیر داخلہ کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے استعفیٰ کی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں حیران پریشان ہوں کہ اسلام آباد میں داعش کے جھنڈے لگ جاتے ہیں اور وزیر داخلہ بے خبر ہیں ٗعدالت میں جاتے ہیں تو انہیں کوئی اندر نہیں جانے دیتا تو پھر ایسے بے بس وزیر داخلہ کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں وزیر داخلہ نے سکیورٹی کا نیا انتظام خود کیا ہے تو پھر حکومت دھواں دھار پریس کانفرنس کس کے خلاف کر رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو لوگ بلا وجہ عدالت پہنچ جاتے ہیں انہیں احتراز کرنا چاہیے ٗغیر ضروری لوگوں کو نمبر ٹانگنے کیلئے عدالت نہیں جاناچاہیے سیاست کرنے کیلئے اور بہت سے میدان ہیں۔