(ن )لیگ اداروں کے ساتھ تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے، احسن اقبال کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ٗشیخ رشید احمد

 
0
362

اسلام آباد اکتوبر 2 (ٹی این ایس) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن )لیگ اداروں کے ساتھ تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے، احسن اقبال کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ شاہد خاقان عباسی کے ایل این جی کیس میں فارغ ہونے کے بعد یہ وزارت عظمیٰ کے بہترین امیدوار ہو سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ (ن )لیگ والے اداروں کے ساتھ ٹکراؤکیلئے بضد ہیں، یہ لوگ اسمبلیوں کو اپنی ذات کیلئے استعمال کرنے جا رہے ہیں ٗ آج یہ اعلان کرنے جا رہے ہیں کہ یہ عدالتوں اور ان کے فیصلوں کو نہیں مانتے۔وزیر داخلہ احسن اقبال کے استعفیٰ کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ انہیں مستعفی ہوہی جانا چاہیے کیونکہ ایل این جی کا کیس لگنے والا ہے جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فارغ ہوجائیں گے ٗان کے فارغ ہونے پر احسن اقبال وزارت عظمیٰ کے بہترین امیدوار ہو سکتے ہیں۔