راولپنڈی اکتوبر 2 (ٹی این ایس)راولپنڈی کے بے نظیربھٹو انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اے این ایف نے راولپنڈی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز سے 720گرام سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔اے این ایف نے نجی پرواز سے محمد گل نامی شخص کوگرفتار کر لیا جو منشیات مدینہ سمگل کرنیکی کوشش میں ملوث ہے۔