ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

 
0
520

راولپنڈی اکتوبر 04(ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے درخواستیں پیش کیں جن پر متعلقہ ضلع کے افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق آر پی او دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے آر پی او راولپنڈی کو درخواستیں پیش کیں۔کھلی کچہری میں سائل متین احمد سکنہ مری راولپنڈی نے درخواست پیش کی کہ سائل کے مقدمہ میں مقامی پولیس نے میرٹ پر تفتیش نہ کی ہے، جس پر آر پی او راولپنڈی نے ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔سائل عنصر عباسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل کا منظور عباسی کے ساتھ لین دین تھا جس نے سائل کیخلاف تھانہ صادق آباد میں جھوٹا مقدمہ درج کروایاانکوائری کی جائے،جس پر سی پی او راولپنڈی کوفوری انکوائری کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کی گئی۔سائل صابر حسین نے مقدمہ بجرم 365ت پ تھانہ ائیرپورٹ کی تبدیلی تفتیش کی استدعا کی جس پر ایس پی پوٹھوہار کوانکوائری کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔سائل محمد نوید سکنہ دولتالہ نے درخواست دی کہ تبسم نامی شخص سائل کی بھانجی کو بذریعہ فون دھمکیاں دیتا ہے اور بلیک میل کرتا ہے،

آر پی او راولپنڈی نے ایس پی صدر ڈویژن کو درخواست مارک کرتے ہوئے فوری انکوائری و کاروائی کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ اضلاع کے افسران کو فوری انکوائری وقانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔آرپی او راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام الناس کے مسائل اور شکایات کا حقیقی طور پر ازالہ ہو رہا ہے۔ عوام الناس کی دادرسی اور انہیں انصاف کی فوری فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ راولپنڈی ریجن کے تمام پولیس افسران میرٹ اور انصاف کی فوری فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔