پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے جھوٹے حملے کو ایکسپوز کرنے کیلئے زبردست منصوبہ تیار کرلیا

 
0
443

راولپنڈی فروری 26 (ٹی این ایس): پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے جھوٹے حملے کو ایکسپوز کرنے کیلئے زبردست منصوبہ تیار کرلیا، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے، جائے وقوعہ پر کسی کے جانے پر پابندی نہیں، کل میڈیا اور بین الاقوامی آبزرورز کو لیکر جائینگے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے پاکستان پر حملے سے متعلق بھارت کے جھوٹے دعووں کو بہترین انداز میں ایکسپوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بھی بنا لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے، علاقے میں کسی کے جانے پر پابندی نہیں (کل)بدھ کو میڈیا کو لیکر جائینگے۔منگل کو میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ بھارتی طیاروں کا ہدف کچھ اور تھا جو وہ پاک فضائیہ کے باعث حاصل نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہاکہ4بھارتی طیارے 4ناٹیکل مائلزاندرآئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ اس علاقے میں کسی کے جانے پر پابندی نہیں (آج)بدھ کو میڈیا کو لیکر جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا سے کہتا ہوں کہ آئیں بالا کوٹ آکر خود حقیقت دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں چار بم گرائے گئے وہاں جیش محمد کا کوئی مدرسہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیں اپنی حرکتوں سے متحد کر دیتا ہے۔ جنگ کے لیے جذبات سے زیادہ جذبہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری قومی سیاسی قیادت،فوج اورعوام متحد ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رسپانس کسی بھی صورت میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔