پاک فوج کی شہریوں کو نئے سال 2018 کی مبارکباد

 
0
342

راولپنڈی ، جنوری01(ٹی این ایس):پاک فوج نے شہریوں کو نئے سال 2018 کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پر شہدا کی قربانیوں کو بھی یاد رکھیں۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ملک بھر میں سال نو کا جشن بحیثیت قوم ہماری کامیابیوں اور عزم کا مظہر ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہمیں یہ خوشیاں شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملی ہیں، ہمیں نئے سال کے موقع پر شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا تھاکہ 2018ء غیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ پاکستان کے عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔