پاکستان مضبوط ہاتھوں میں عمران خان عالم اسلام کا دفاع کر رہے ہیں بیرونی طاقتیں کچھ لوگوں کو استعمال کر رہی ہیں، حلیم عادل شیخ

 
0
16856

کراچی اکتوبر 04 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے حلقے کی عوام نے مسترد کر دیا تھا ، 27اکتومبر کو حکومت نہیں مولانا فضل الرحمان کی سیاسی ساکھ بھی ختم ہوجائے گی۔ اپنے مقاصد کے عوام کا غلط استعال کیا جائے گا۔ مولانا نے دس سالوں تک ملک میں مہنگائی اور معاشی پالیسوں کے خلاف کبھی زبان نہیں کھولی تھی۔
اس وقت پاکستان مضبوط ہاتھوں میں عمران خان عالم اسلام کا دفاع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک اور اسلام دشمن لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے بیرونی طاقتیں کچھ لوگوں کو استعمال کر رہی ہیں۔ عوام کو ایسے سیاستدانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہ آئے۔ مولانا صاحب دس سالوںتک کشمیر کمیٹی کے سربراہ تھے کشمیری کی آزادی کے لئے کبھی بھی مارچ نہیں کیا، اس وقت جب عمران خان نے مسئلہ کشمیر پوری طاقت کے ساتھ اٹھا یا ہے تو مولانا صاحب کو اچھا نہیں لگ رہا ۔اب کھوٹے سکے نہیں چلیں گے عوا حقیقی عوام لیڈر کے ساتھ ہے ، مدرسہ کے بچوں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔مولانا صاحب آذادی مارچ کریں یا لانگ مارچ کریں عوام اب ان کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ نہیں دے گی۔