زیرالتواء مقدمات کے خاتمے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

 
0
268

اسلام آباد اکتوبر 04 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ زیرالتواء مقدمات کے خاتمے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ جمعہ کو ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ آئندہ ہفتے سے اگلے ہفتے پشاور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس سنے جائیں گے، جہاں صرف 15 فوجداری اپیلیں زیر التوا ہیں اور توقع ہے کہ اگلے ہفتے پشاور کی تمام 15 اپیلیں ختم ہو جائیں گی۔