آزاد کشمیر میں پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں و عمارتوں سے باہر نکل آئے

 
0
453

مظفرآباد اکتوبر 04 (ٹی این ایس): آزاد کشمیر میں پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں و عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز بھی دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں میں آئے خوفناک زلزلے کو کافی دن گزر جانے کے باجود بھی اس کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔
آفٹر شاکس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خوفناک زلزلے نے آزاد کشمیر میں تباہی مچا دی تھی۔ میرپور اور قریبی قصبے جاتلاں میں عمارتیں، مکانات اور دیواریں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ دوسری جانب اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.8 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا۔