اسلام آباد(ٹی این ایس) آرمی چیف کی نگران وزیراعظم سے اہم ملاقات، بڑے فیصلے

 
0
154

قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نگران وزیر اعظم سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق نے آرمی چیف کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا، ملاقات میں ملکی قومی و داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی اس کے علاوہ ملاقات میں ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔