30سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا

 
0
315

رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد گروتھ ہوئی، معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کا خطاب
اسلام آباد اکتوبر 04 (ٹی این ایس): ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ 30سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد گروتھ ہوئی، معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کم کرنا ہوگا۔ رواں سال پہلی سہ ماہی میں 15فیصد گروتھ ہوئی۔ 30سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا۔
دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شبر زیدی نے کہاکہ ایف بی آر ابھی کمرشل اور صنعتی صارفین کو درخواست کر رہا ہے کہ وہ رجسٹریشن کروائیں تاہم ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر 15 اکتوبر سے سخت کروائی کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ایف بی آر ابھی کمرشل اور صنعتی صارفین کو درخواست کر رہا ہے کہ وہ رجسٹریشن کروائیں تاہم ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر 15 اکتوبر سے سخت کروائی کرے گا ۔ مزید برآں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول کی اداروں کے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں، بلاول کے غیر ذمہ دارانہ بیانات ثبوت ہے کہ کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں، کرپشن کا دفاع ہو بھی کیا سکتا ہی بلاول صاحب! ڈوبتی سیاست کا ملبہ ابو اور پھوپھو جی کی کرپشن پر ڈالیں، اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کیلئے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کو عوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے۔