ترک صدر رجب طیب اردوان کا عمران خان کو فون اور خط، تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق

 
0
1185

اسلام آباد،جولائی 31 (ٹی این ایس): ترک صدر رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔دونوں رہنماوں کے رابطے میں پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق ہوا ہے,ترک صدر طیب اردوان نے انتخاب جیتنے پرعمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔دونوں رہنماوں کے رابطے میں پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق ہوا ہے,ترک صدر طیب اردوان نے انتخاب جیتنے پرعمران خان کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی جانب سے بھرپور گرمجوشی کا بھی مظاہرہ کیا گیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے مبارکباد پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا۔

چینی سفیر بھی عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔آج متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ۔