الیکشن کمیشن کا کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد

 
0
387

 انتخابات شفاف ہوئے، مطالبہ کی مذمت کرتے ہیں: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب

اسلام آباد،اگست 01 (ٹی این ایس):  الیکشن کمیشن نے کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے عام انتخابات 2018 کو صاف اور شفاف قرار دے دیا .

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں چند سیاسی جماعتوں کے جانب سے  مستعفی ہونے کا مطالبہ آیا  جس کی الیکشن کمیشن سختی سے مذمت کرتا ہے

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے صاف و شفاف انتخابات کرائے اور تیس ہزار مبصرین نے الیکشن کے عمل کا معائنہ کیا جبکہ فافن سمیت دیگر اداروں نے الیکشن پر اطمینان کا اظہار کیا –

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ  دھاندلی سے متعلق کوئی شکایت ہے تو آئین میں دیئے گئے طریقے پر عمل کریں , 700 کے لگ بھگ شکایات موصول ہوئیں , جبکہ دوبارہ گنتی کی 100 درخواستوں پر کارروائی کی گئی –

پولنگ اسٹیشن کے اندر سہولیات کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی گئیں

سیکریٹری الیکشن الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بار بار تنبیہ کی جاتی رہی-

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری اقدامات کے گئے –

دس لاکھ انتخابی عملے کو تربیت دی گی . انہوں نے کہا عام انتخابات 2018 کے دوران عوام نے آزادانہ حق رائے دہی استعمال کیا-

جس میں ٹرن آوٹ 52 فیصد رہا , امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے مواقع  فراہم کئے گئے –

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار , پاک فوج اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا-