بیٹ اور ووٹ عمران خان کا، لیڈر عمران خان اور خیبر پختونخواہ  کی وزارت اعلیٰ  کا فیصلہ بھی وہی کریں گے: عاطف خان

 
0
387

اسلام آباد،اگست 01 (ٹی این ایس):  خیبر پختونخواہ کے ممکنہ طور پر بننے والے وزیر اعلیٰ  عاطف خان  نے  وزارت اعلیٰ ملنے کے حوالہ سے کہا ہے کہ ووٹ عمران خان کا ہے لیڈر عمران خان ہے اور فیصلہ بھی وہی کریں گے۔

پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات کے لئے جانے کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے مختصر جوابات دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  ابھی  وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

عاطف خان  نے کہا کہ وزیر اعلی میں بنوں، پرویز خٹک، یا اسد قیصر سب کو قابل قبول ہوگا،وزارت اعلی پر پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ،بیٹ اور ووٹ عمران خان کا، لیڈر عمران خان اور فیصلہ بھی وہی کریں گے۔