کوہاٹ کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر آج دوبارہ ووٹنگ جاری

 
0
401

کوہاٹ اگست 2 (ٹی این ایس) کوہاٹ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 80میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں آج دوبارہ ووٹنگ ہورہی ہے، بابری بانڈہ پولنگ اسٹیشن پر مبینہ دھاندلی اورہنگامہ آرائی کے بعدپولنگ معطل کردی گئی تھی۔پی کے80، بابری بانڈہ کے خواتین پولنگ اسٹیشن پرپولنگ آج صبح 8بجے شروع ہوئی جو شام 6بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔بابری بانڈہ پولنگ اسٹیشن پرمبینہ دھاندلی کے بعد ہنگامہ آرائی پر پولنگ معطل ہوگئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس توڑے گئے تھے اور ووٹوں کو آگ لگادی گئی تھی، جس پر ریٹرننگ افسر عمر فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مبینہ دھاندلی کی رپورٹ پر آج دوبارہ الیکشن کرائے جا رہے ہیں،حلقے سے آزاد امیدوار امجد آفریدی کامیاب ہوئے تھے، جبکہ پی ٹی آئی امیدوار آفتاب عالم دوسرے نمبر پر آئے تھے۔