نگراں وزیراعظم کا پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ، کمپلیس کے مختلف منصوبوں خصوصاََ ملٹی رول لڑاکا طیارےJF-17 Thunder کی ملکی سطح پر پیداوار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی

 
0
372

پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابلِ ستائش ہے: ناصر الملک

کامرہ، اگست  06 (ٹی این ایس): وزیر اعظم پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ناصر ا لملک نے آج پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پرپاک فضائیہ کے ایک چا ق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابلِ ستائش ہے۔ وزیر اعظم کو پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیس کامرہ کے مختلف منصوبوں اور خصوصاََ ملٹی رول لڑاکا طیارےJF-17 Thunder کی ملکی سطح پر پیداوار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے پی اے سی کامرہ کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان ایک جدید لڑاکا طیارہ بنانے کی اہلیت حاصل کر چکا ہے تاکہ اس کی دفاعی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

بعد ازاں وزیراعظم نے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیس کامرہ کی مختلف فیکٹریزکا دورہ کیا۔ قبل ازیں ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ائیر مارشل احمرشہزاد چئیر مین پی اے سی کامرہ نے ان کا استقبال کیا۔