اسٹیٹ بینک  کی طرف  سے زرعی قرضوں کی تقسیم کی تفصیلات جاری، زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی مایوس کن

 
0
405

مالی سال2017-18میں بینکوں نےکسانوں کو972ارب جبکہ زرعی ترقیاتی بینک نے125ارب روپےکےبرعکس 83ارب روپےکاقرضہ دیا

‏ اسلام آباد، اگست  09 (ٹی این ایس): اسٹیٹ بینک نےزرعی قرضوں کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔جن کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی مایوس کن رہی قرضوں کی تقسیم کا ہدف حاصل نہ کرسکا۔

‎‏مالی سال2017-18میں بینکوں نےکسانوں کو972ارب روپےکاقرضہ دیا‏۔زرعی ترقیاتی بینک نے125ارب روپےکےبرعکس 83ارب روپےکاقرضہ دیا۔بڑےبینکوں نے516ارب روپےکی بجائے524ارب کےزرعی قرضےجاری کئےنجی بینک200ارب روپےکےبرعکس183ارب روپےہی جاری کرسکا5اسلامی بینکوں نے20ارب روپےکےہدف کےبرعکس 16ارب روپےہی حاصل کئے‏مائیکرو فنانس بینکوں نے125ارب روپے،فنانس اداروں نے29ارب روپےکازرعی قرضہ دیاگیا۔