پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے‏پاکستان نے ہمیشہ ممالک کی خودمختاری کی حمایت کی ہے: پاکستان

 
0
337

‏ اسلام آباد، اگست  10 (ٹی این ایس): سعودی عرب اورکینیڈاکےدرمیان کشیدگی کے  معاملہ پر پاکستان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کےدرمیان حالیہ کشیدگی پرشدیدتحفظات ہیں، ‏پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے‏پاکستان نے ہمیشہ ممالک کی خودمختاری کی حمایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ‏پاکستان دیگرممالک میں عدم مداخلت کےاصولوں پریقین رکھتاہے‏دونوں پہلواقوام متحدہ کےبنیادی اصولوں اورعالمی قوانین کےمطابق ہیں ‏پاکستان اوآئی سی سیکرٹری جنرل کے بیان سےمکمل اتفاق کرتاہے‏پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری کےتحفظ کےلئےساتھ کھڑاہے‏پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان تاریخی دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔