پی ٹی آئی سندھ کے عوام کی آواز بنے گی، شہبازشریف کی اربوں دھیلے کی کرپشن پکڑی گئی ہے،شہبازشریف اورآصف زرداری کے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے، بلاول بینظیر کے بجائے آصف زرداری کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں ، فرخ حبیب

 
0
167

اسلام آباد 28 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ پا کستان تحریک انصاف سندھ کے عوام کی آواز بنے گی، شہبازشریف کہتے ہیں میں نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی،ایک نہیں بلکہ اربوں دھیلے کی کرپشن پکڑی گئی ہے،17ہزارٹرانزیکشنز پکڑی گئی ہیں ، مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس سے 4 ارب روپے نکلتے ہیں، مقصود چپڑاسی جیسے14 ملازمین مزید ہیں جن کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے ہیں، ہر شہری کو رمضان شوگر ملز کا ملازم بنا دینا چاہئے تاکہ وہ ارب پتی ہوجائے، بلاول بینظیر کے بجائے آصف زرداری کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے پیر کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا ۔

فرخ حبیب نے کہاکہ شہبازشریف مختلف حیلوں بہانوں سے 9 بار التواء لے چکے ہیں،شہبازشریف اورآصف زرداری کے مقدمات میں تاخیر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے ، ان کے کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے،انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ 7ارب کا ٹی ٹی کاکیس نیب میں چل رہا ہے،

جب کسی طاقتور کو سزا ملے گی تو انصاف کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔وزیر مملکت نے مزید کہاکہ فرد جرم عائد ہونی ہو تو نئی درخواستیں دائرہوجاتی ہیں ،وکیل تبدیل کرتے ہیں۔یہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر ہیں، چوری نہیں کی تو ثبوت عدالتوں میں پیش کریں،شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ حمزہ اورسلمان شہباز کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔

وزیر مملکت نے کہاکہ ہم سے ساڑھے تین سال کا حساب مانگنے والے،سندھ کے 15سال کا حساب دیں۔ سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم،چوہے اربوں کی گندم کھا گئے۔ وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے عوام کی آواز بنے گی،سندھ حقوق مارچ کو بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔